رحیم یارخان: میٹرک جاری کے امتحان, کی غفلت کے باعث امیدواروں کے نقل کرنے پر ایجوکیشن بورڈ کی کارروائی‘ نگران اساتذہ کوا متحانی ڈیوٹی سے سبکدوش
میٹرک جاری کے امتحان کے دوران سینٹروں پرتعینات عملہ کی غفلت کے باعث امیدواروں کے نقل کرنے پر ایجوکیشن بورڈ کی کارروائی‘ چارمختلف سینٹروں پرتعینات نگران اساتذہ کوا متحانی ڈیوٹی سے سبکدوش کردیا۔بورڈآف انٹرمیڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپورنے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول رکن پور‘ امتحانی مرکزگورنمنٹ ہائی سکول رانجھے خاں‘ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول چک51پی میں میٹرک جاری امتحان کے دوران کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کے دوران نگران اساتذہ محمداکبر‘ محمدایوب اورخرم شہزاد کی ڈیوٹی کے دوران امتحانی مراکز میں ٰپرچہ حل کرنے والے امیدوارایک دوسرے سے گفتگو اورنقل کرتے ہوئے پائے جانے پر امتحانی مراکز میں تعینات ان نگران اساتذہ کوفوری طورپرسبکدوش کردیاگیا جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جانے کاامکان ہے۔