تازہ ترین

توانائی کے بڑھتے ہوئے عالمی بحران کے پیشِ نظر بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں بجلی اور ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اہم انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دفاتر، بینکوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق اب سرکاری اور نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ بازاروں اور شاپنگ مالز کو شام 6 بجے کے بعد بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ توانائی کی کھپت کو کم کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ ڈھاکہ میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم طارق رحمٰن نے کی۔ اجلاس تقریباً تین گھنٹے جاری رہا اور اس میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔کابینہ سیکرٹری نسیم الثانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدامات عالمی سطح پر ایندھن کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے تاکہ توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ حکومت مزید اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ موجودہ بحران کے دوران وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement