تازہ ترین

مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سخت سزا سنا دی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش احمد یار عرف احمنی کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے ستمبر 2024 میں ہیڈ دونی والا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 3200 گرام ہیروئن برآمد کی۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 1043/24 درج کیا گیا تھا۔