افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے تباہی ، 28 افرادجاں بحق ، متعدد زخمی
افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔