تازہ ترین

فلپائن میں ایران پر امریکی اسرائیل جنگ کے باعث ایندھن بحران شدت اختیار کر گیا، 300 سے زائد پیٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں۔ فلپائنی نیشنل پولیس کی مانیٹرنگ کے تحت اب تک 365 فیول اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلپائن میں ایندھن کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کے باعث عوام اور معیشت دونوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 116 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔