تازہ ترین

سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں بلال نامی منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔مقابلے میں ہلاک منشیات فروش کا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک منشیات فروش منشیات کے 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد سے تھا۔مبینہ مقابلہ نواحی علاقہ چک نمبر 234 میں پل کھڑکو کے قریب ہوا،ایس آئی نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے روکنے پر فائرنگ کر دی،  ایس آئی  اور سب انسپکٹر  کو بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔جواب میں سی سی ڈی پولیس نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے جبکہ ملزم زخمی حالت میں ملا، ریسکیو 1122 کے موقع پر پہنچنے پر ملزم ہلاک ہو چکا تھا۔