ایران، اسرائیل و امریکا جنگ: دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان
ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔ ایئرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے، جنگ کے سبب ایئر لائنز کے لئے ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ بھی ہے۔جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایئرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔