تازہ ترین

ایران جنگ کے نتیجے میں جنوبی کوریائی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔  غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران جنگ کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر نظر آرہے ہیں۔مارکیٹ میں بے یقینی کی وجہ سے جنوبی کوریائی وون کی قدر تیزی سےگری، جس کے بعد جنوبی کوریا میں ایک ڈالر 1510 وون کا ہوگیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں جنوبی کوریائی کرنسی 2009 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔