ڈیمونا میں ایٹمی تنصیبات پر فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آئی اے ای اے
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر دیمونا میں ایٹمی تنصیبات موجود ہیں، وہاں میزائل واقعے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ ایٹمی تنصیبات پر فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، معلومات کے مطابق غیرمعمولی تابکاری ریکارڈ نہیں ہوئی۔آئی اے ای اے نے ایران سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
قبل ازیں ایران کا کہنا تھا کہ نطنز ری ایکٹر پر حملے کےجواب میں صحرائے نقب میں دیمونا پر حملہ کیا گیا ہے۔