تازہ ترین

کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملوں کے نتیجے میں تنصیبات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں مناء الاحمدی آئل ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ لگ گئی۔حملوں کے نتیجے میں ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کئی یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کویت کی بڑی اور اہم تیل تنصیبات میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی پیداوار اور ترسیل کی جاتی ہے۔