متحدہ عرب امارات میں کھلے میدانوں میں نماز عید پر پابندی عائد
متحدہ عرب امارات نے کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کرنے پر پابندی عائد کردی۔عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی،شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عید کی نماز صرف مساجد میں ہوگی۔ تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔