تازہ ترین

نائیجیریا میں مشتبہ 3 خودکش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔نائیجیریا کے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ایک دھماکا میدوگوری ٹیچنگ ہسپتال کے داخلی پوائنٹ پر ہوا جبکہ 1 دھماکا مارکیٹ جبکہ 1 پوسٹ آفس کے قریب ہوا۔دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ، ہلاکت اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔