لاہور : ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 2 سالہ ننھے بچے کو قتل کر دیا
ہربنس پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 02 سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیا۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پور نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 02 سالہ ننھے زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہے۔