دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا، حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔