زمان خان انجری کا شکار، PSL میں شرکت مشکوک
فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار، پی ایس ایل گیارہ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔