تازہ ترین

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ خاتون سمیت 4 بحرینی شہریوں کو ایرانی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی عمریں 22 سے 36 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک 25 سالہ پانچواں شخص بین الاقوامی طور پر لاپتہ ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تنظیمی و دیگر ہدایات کے تحت اعلیٰ معیار کے فوٹوگرافی آلات استعمال کر کے بحرین میں اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کیے۔ یہ معلومات بعد میں پاسدارانِ انقلاب کو اینکرپٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے منتقل کی گئی۔