تازہ ترین

کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور عزم و جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف , چیف آپریٹنگ افسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو افسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Leave A Comment

Advertisement