بنگلادیش: عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمٰن کو مبارکباد
بنگلادیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر بی این پی سربراہ طارق رحمٰن کو مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر یونس نے کہا ہے کہ طارق رحمٰن کی قیادت میں ملک کو استحکام اور ترقی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔
بنگلادیشی سینئر سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق طارق رحمٰن کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور ان کے انبتخابی اتحاد میں شامل جماعتوں نے 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
نوبیل امن انعام یافتہ 85 سالہ محمد یونس اگست 2024ء کی عوامی تحریک کے بعد بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ہیں۔