تھائی لینڈ: اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو قتل کر دیا۔ ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے اسکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ زخمی ہوئی۔بعد ازاں اسپتال میں علاج کے دوران خاتون پرنسپل چل بسیں جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی اسکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی۔