تازہ ترین

چینی نائب ;وزیرسن ہائی یان کا کہنا ہےکہ چین کی ترقیپاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہشروع کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچینی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں، ہمیں مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا، دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے، دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیےکام کررہے ہیں، لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ہم نے پاکستان میں انڈسٹریل پارک، سکولز بنائے، مزید پروجیکٹ پرکام کررہے ہیں، پاکستان میں لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں، سب سے زیادہ 30 ہزار پاکستانی طلبہ سکالر شپ پر چین میں ہیں، ہم پاکستان میں 100سپتال بنا رہے ہیں، 80 ہزار میڈیکل ڈیوائسز دے رہے ہیں، پاکستان میں نرسز اور ڈاکٹرز کو تربیت دے رہے ہیں۔ ہم نے دو طرفہ تعلقات میں بہت کچھ حاصل کیا، اس سال چین پاک دوستی کے75سال مکمل ہو رہےہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈرز سے مشاورت کی ہے، پاکستان چین کےتعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی گزشتہ 5 سال جی ڈی پی 5.5 سےزیادہ رہی، ہم نے لوگوں کوغربت سےنکالا، ان کی آمدنی میں30 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی معیشت کو اگلے 5 سال میں نئی بلندی پر لے جانا ہے، ہم اپنی مارکیٹ اوپن کر رہے ہیں، دیگر ممالک کو مارکیٹ تک رسائی دے رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement