تازہ ترین

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ سکندر رضا کے چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی ہیموفیلیا جیسے نایاب خون کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم کی تدفین دارالحکومت ہرارے میں کی گئی۔زمبابوے کرکٹ  نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا اور ان کے اہلِ خانہ سے ان کے کمسن بھائی محمد مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement