تازہ ترین

بھارتی ریاست راجھستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے، ملبے تلے کئی افرادی کی موجودگی کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں سرکاری اسکول کی چھت گر گئی، ملبے تلے بچوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔چھت گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے منوہر تھانے کی حدود میں واقع پپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ تھی، ماضی میں عمارت کے حوالے سے شکایات سامنے آئی تھیں، تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement