ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اپریل میں ملک میں 1.36 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے 1.44 ملین ٹن کے مقابلہ میں 6 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے 1.46 ملین ٹن کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 13.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.22 ملین ٹن کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں 0.61 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے 0.67 ملین ٹن کے مقابلہ میں 8 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے 0.66 ملین ٹن کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے، مالی سال کے پہلے10ماہ میں ملک میں 6.41 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.17 ملین ٹن کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ملک میں 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ کے 0.09 ملین ٹن کے مقابلہ میں 56 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اپریل کے 0.08 ملین ٹن کے مقابلہ میں 63 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.83 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.88 ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے،اپریل میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.59 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے 0.63 ملین ٹن کے مقابلہ میں 6 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے 0.62 ملین ٹن کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 0.55 ملین ٹن ہائی سپیڈ ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے 0.59 ملین ٹن کے مقابلہ میں 7 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے 0.62 ملین ٹن کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5.90 ملین ٹن ہائی سپیڈ ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.60 ملین ٹن کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔