مطلوب ملزم کی ساؤتھ افریقہ فرار کی کوشش ناکام، لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم ارسلان اشرف کو گرفتار کر لیا گیا۔ارسلان اشرف نامی ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور ساؤتھ افریقہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔کارروائی کے بعد ملزم کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔