یومِ شہدائے پولیس پر سٹی ٹریفک پولیس کا خراج عقیدت، لبرٹی چوک پر شمعیں روشن
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے لبرٹی چوک پر تقریب کا انعقاد کیا، جہاں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید سمیت دیگر پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ دن اُن کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء کے خاندانوں سے رابطے اور ان کی فلاح و بہبود کے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پولیس فورس ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔