سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا
سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا۔ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تیز ہواؤں سے درخت گر گئے اور متعدد شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ برطانیہ کے شمالی علاقوں میں متعدد ٹرینیں، پروازیں اور کشتیوں کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔ یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیے گئے۔
Leave A Comment