اوکاڑہ :یوم شہداء پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب
آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے اور ڈی پی او راشد ہدایت کے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے یادگار شہداء پر شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے،شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کا سرفخر سے بلند ہے ، شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، اوکاڑہ پولیس کے 41 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، شہدائے پولیس کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں. تقریب میں صوبائی وزیرعاشق کرمانی . مقامی ایم پی اے میاں محمد منیر . ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سول سوسائٹی. وکلاء .صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور شہداء کی فیملیز بھی شرکت کی تقریب میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے