تازہ ترین

جنوبی افریقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں قائم غیرقانونی سونے کی کانوں میں کام کرنے والے تقریباً 1,000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان ڈونلڈ مڈھلولی نےبتایا کہ یہ آپریشن پورے ہفتے جاری رہا اور صوبے کے علاقے باربرٹن کے قریب موجود زیرزمین غیرقانونی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا:ابھی بھی زیرزمین کئی غیر قانونی کان کن موجود ہیں، جیسے جیسے وہ باہر آ رہے ہیں، پولیس انہیں حراست میں لے رہی ہے۔"یہ مقام ایسواتینی اور موزمبیق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ متعلقہ کان شیبا مائن کہلاتی ہے، جو باربرٹن مائنز کی ملکیت ہے۔ کمپنی کے مطابق سال کے آغاز میں، جب کان کو نقصان دہ قرار دے کر درجنوں ملازمین کو نکالا گیا، تو ملازمین اور مقامی آبادی نے احتجاج کیا۔ اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اصل مسئلہ کیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement