غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج
غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔خالی برتن بجاتے سیکڑوں لوگوں نے لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔مظاہرین نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب میں بھی اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بند کرنے، یرغمالیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا
علاوہ ازیں فرانس، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور یمن میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرے ہوئے۔
Leave A Comment