لاہور : سڑکیں ٹریفک کیلئے یا کر کٹ کیلئے ؟
لاہور کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ جہاں چلتی ٹریفک کے درمیان کر کٹ کھیلی جا رہی ہوتی ہے ، جو ان کھیلنے والوں کی جان کے لئے تو خطرہ ہے ہی اس کی ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہے بعد میں موردالزام گاڑی چلانے والے کو ٹھرا دیا جاتا ہے ، خاص طور سے اتوار یا کسی دوسری تعطیل کے روز ایک ہڑبونگ مچی ہوتی ہے ۔جبکہ قا نونا سڑک پر کھیلنا یا ٹریفک کے فلو میں رکاوٹ پیدا کرنا جرم ہے،ان علاقوں میں قذافی سٹیڈیم کے اندر کی سڑک ، جین مندر ، گلشن راوی کی سڑکیں سر فہرست ہیں ، حد تو یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم والی سڑک پر پولیس کی گاڑی کی موجودگی میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال کر وکٹیں رکھ کر سرعام قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔
ٹھیک ہے کہ کھیل اچھی چیز ہے مگر اس کیلئے اپنی یا دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا قانونی اور اخلاقی طور سے غلط ہے ۔ارباب اختیا ر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور قانون پر عمل ہو نا چا ہئے۔کھیل متعلقہ گراونڈ میں کھیلنا چا ہیے نہ کہ سڑکوں پر کھیلا جائے ۔