یورپی وزرائے خارجہ ایران سے جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے
یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کریں گے۔ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا۔اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی جمعے کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، جسے پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔ نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
Leave A Comment