تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے تباہی مچ گئی۔گلگت سے غذر اور دیا مر تک ہر چیز تہس نہس ہوگئی، کلاؤڈ برسٹ سے اب تک 9افراد جاں بحق ہوگئے، تھگ بابوسر میں بہت ساری گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں، سیلابی ریلوں سے واٹر چینل روڈ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری رہا، دوبارہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا، بابو سر ٹاپ حادثے میں لاپتہ 5 سالہ عبدالہادی کی لاش مل گئی، لودھراں کیلئے روانہ کردی گئی۔

چلاس کے علاقے تھور میں سیلاب میں دو بچے بہہ گئے، دیامر کے ضلع تانگیر میں شدید سیلاب سے بازار، پاور ہاؤس اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر کو نقصان پہنچا، سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، کھیت اور قبرستان بھی زیر آب آگئے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement