تازہ ترین

مالاکنڈ ڈویژن میں حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی، مختلف اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی صورت سیلز ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقے کے عوام اور معیشت کے لیے ناقابل قبول ہے۔جماعت اسلامی نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے اظہار یکجہتی کیا۔تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دس فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔تاجر رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے اور حکومت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ڈویژن میں مزید وسعت اختیار کر جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement