سوات: بحرین میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 11 طلباء زخمی
بحرین کے علاقے کیدام میں حادثہ پیش آیا جہاں ایک پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں مدرسے کے 11 طالب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری بنی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی طلباء کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی ہونے والے تمام طلباء کا تعلق کالام سے ہے، جو بٹ خیلہ میں واقع مدرسے سے چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا رہے تھے۔ حادثہ راستے میں پیش آیا جس سے سواری میں موجود تمام 11 طالب علم متاثر ہوئے۔
Leave A Comment