ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوسٹس کی شاندار پرفارمنس
ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دفاعی چیمپئن اویس منیر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پاکستانی کیوسٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی، اویس منیر نے پہلے روز اپنے 2 میچز جیت لیے۔اویس منیر نے پہلے میچ میں مکاؤ کے چی کن چین کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں بنگلادیش کے ضیاء الرحمٰن کو مات دی۔عالمی امیچور چیمپئن پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نینگ تولہ کو جبکہ محمد سجاد نے بحرین کے خلیل یوسف کو 4-0 سے شکست دی۔
Leave A Comment