تازہ ترین

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت، پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی  شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement