لاہور : سبزہ زار، زہریلا کھانا کھانےسے ایک بچہ جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک
سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانےسے ایک بچہ جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک، پولیس کا کہنا تھا جاں بحق ہونےوالے بچہ کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا، بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی،والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بےہوشی کی حالت میں پایا،والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج 11 سالہ ایان دم توڑ گیا،دو بچے تاحال زیر علاج ،پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی،پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گےمتاثرہ فیملی کےگھر سے سمپل لے لئے، رپورٹ کے بعد معاملہ واضح ہوگا
Leave A Comment