تازہ ترین

نوجوان پاؤں سلپ ہونے کے باعث کنواں میں گر کر زخمی،ہاتھ کی انگلی اور ٹانگ ٹوٹ گئی . ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق شیر گڑھ روڈ پر واقع گاؤں 25 ڈی میں ایک 25 سالہ نوجوان اعظم علی کنواں میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان پاؤں سلپ ہونے کے باعث کنویں میں گرا۔ کنویں میں گرنے سے نوجوان کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے کنویں میں ہی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈرٹ ریسکیو ٹیموں نے سٹریچر ٹیکنیک کی مدد سے نوجوان کو بحفاظت کنواں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا

Leave A Comment

Advertisement