وادی ہنزہ میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز، دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قراقرم بہہ گئی
وادی ہنزہ میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا، دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔دریائی کٹاؤ سے مور خون کے مقام پر شاہراہ قراقرم بہہ گئی، گوجال کی دوسری طرف متعدد دیہات کا مرکزی راستہ منقطع ہوگیا، دونوں طرف سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، نوشہرہ میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ہی خواڑ کے سیلابی ریلے میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، نظام پور، زیارت کاکا صاحب اور چراٹ میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد دیہات کا نوشہرہ اور خیر آباد سے رابطہ کٹ گیا، گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
Leave A Comment