پشاور، کار پر فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج سمیت 3 افراد جاں بحق
پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔جاں بحق افراد میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ انسپکٹر اور دو شہریوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔