ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کو آرام دینے کا فیصلہ
پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں کپتان شائے ہوپ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جے دیا بلیڈز، کیاسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گوداکیش موتی، شرفین ردر فورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 10 اگست اور تیسرا ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولر الزاری جوزف کو آرام دے دیا جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو اسکواڈ میں میں شامل کرلیا۔الزاری جوزف (جن کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا) اپنا ورک لوڈ منیجمنٹ جاری رکھیں گے۔ روماریو شیفرڈ نے آخری ایک روزہ میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور رواں برس وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے فارمیٹ ورلڈ کپ میں براہ راست پہنچنے کے لیے اہم پوائنٹس پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔