گھوٹکی: تیز رفتار ٹریلر کا نکلا ہوا ٹائر لگنے سے سڑک کنارے کھڑے دو بچے جاں بحق
ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment