آسٹریلیا کے سب سے خطرناک جنگلات میں ایک نایاب اور وزنی ترین کیڑے کی دریافت
زمین کے سب سے خطرناک جنگلات میں سے ایک، آسٹریلیا کے شمالی علاقے کے گھنے، نم اور پہاڑی برساتی جنگلات، جہاں زہریلے سانپ، مکڑیاں اور دیگر خوفناک مخلوقات پائے جاتے ہیں، وہاں قدرت نے ایک ایسا راز چھپا رکھا تھا جو اب جا کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔یہ دریافت صرف ایک نئے کیڑے کی نہیں، بلکہ قدرت کے عظیم تخلیقی نظام کی ایک جھلک ہے، جو وقت اور ماحول کے ساتھ حیرت انگیز شکلیں اختیار کرتا ہے۔آسٹریلیا کی معروف جیمز کُک یونیورسٹی کے ماہرینِ حیاتیات نے حال ہی میں ’Acrophylla alta‘ نامی ایک نئی اسٹک انسیکٹ یعنی لکڑی کی مانند دکھائی دینے والے کیڑے کی دریافت کی ہے، جو نہ صرف طویل قامت ہے بلکہ اسے آسٹریلیا کا وزنی ترین کیڑا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ کیڑا 44 گرام وزنی ہے، جو تقریباً ایک گالف بال کے وزن کے برابر ہے، اور اس کی لمبائی 40 سینٹی میٹریعنی تقریباً 16 انچ ہے۔ اس حیرت انگیز مخلوق کو شمالی کوئنزلینڈ کے دور افتادہ پہاڑی برساتی جنگل کے درختوں کی چھتریوں میں پایا گیا ہے، جہاں تک عام انسان کی رسائی بہت مشکل ہے۔
Leave A Comment