جڑانوالہ: موٹروے پر حادثے میں دو خواتین جاں بحق، 15 افراد زخمی
جڑانوالہ میں موٹروے پر ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک کو حادثہ، 2 خواتین جاں بحق،15 زخمی ۔ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک بے قابو ہوکر موٹروے سے اتر گیا۔منی ٹرک میں سوار فیملی لاہور سے رحیم یار خان جارہی تھی۔جڑانوالہ میں ایم۔3 موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق شاہ زور منی ٹرک کے اندر کچھ افراد بشمول خواتین سوار تھیں، ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹروے سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔کاہنہ لاہور سے ایک فیملی کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔تین افراد کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،12 افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔