ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔ ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔

Leave A Comment

Advertisement