12 سالہ لڑکے نے خواہش پوری نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا
غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے نے عیدالاضحیٰ کے لیے نئے جوتے خرید کر نہ دینے پر خودکشی کرلی۔ماڈل ٹاؤن کے مزدور محمد نوید کے بیٹے احمد نے اپنے والدین سے عید کے لیے نئے جوتے خرید کر دینے کا مطالبہ کیا تھا، مگر غربت کے باعث والدین یہ خواہش پوری نہ کر سکے۔لڑکے نے اس وقت اپنے گلے پر چھری پھیرکر خودکشی کر لی، جب نوید اور اُس کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے۔12 سالہ احمد کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹر نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔