پیر محل: موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کھرڑیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالے رکشہ سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونیوالے چاروں نوجوان ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔
Leave A Comment