بہاولنگر: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
ہارون آباد روڈ پر موٹرسائیکل تیز رفتار کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے، ٹریفک حادثہ کے بعد موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی جو مکمل طور پر جل گئی، جاں بحق افراد میں ناصر اقبال اور ارشاد بی بی شامل ہیں۔ دونوں میاں بیوی اپنے رشتہ داروں کو ہارون آباد عید ملنے گئے تھے، دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
Leave A Comment