تازہ ترین

بھارت نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی، یوں پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔ اگرچہ بھارت نے میچ جیت لیا، مگر میچ کے دوران انگلش بلے بازوں جو روٹ اور ہیری بروک نے تاریخی کارکردگی کے ذریعے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے۔جو روٹ نے دوسری اننگز میں شاندار 105 رنز کی اننگز کھیل کر ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ انگلینڈ میں ان کی 24 ویں سنچری تھی، جس سے وہ رکی پونٹنگ، جیک کیلس اور مہیلا جے وردھنے جیسے عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ روٹ نے یہ سنگ میل بھارتی بالر آکاش دیپ کی گیند پر دو رنز لے کر چوتھے دن کے تیسرے سیشن میں عبور کیا۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے 152 گیندیں کھیل کر 12 چوکے بھی لگائے۔

Leave A Comment

Advertisement