تازہ ترین

کراچی میں ریڈ بس تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی، خاتون کا برقعہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئی، پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

حادثے کے فوری بعد بس ڈرائیور بس کو جائے وقوعہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا،ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریڈ بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور پیپلز بس سروس سے ڈرائیور کی تفصیلات حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔خاتون کی لاش اور بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ اقرا اور 5 ماہ کی بچی کی شناخت صبیحہ خالد کے نام سے ہوئی۔متوفیہ کے اہل خانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

 

Leave A Comment

Advertisement